لاہور: (اُمت نیوز) اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تیز ہواؤں اور بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے، کالے اور گھنے بادل چھانے سے سرشام ہی اندھیرا چھا گیا، موسلادھار بارش کے باعث عبدالکریم روڈ، لاہور ہوٹل اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
لاہور میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، قرطبہ چوک میں 89، پانی والا تالاب میں 87، لکشمی چوک میں 85، نشتر ٹاؤن میں 74، تاجپورہ میں 73، فرخ آباد میں 70، گلشن راوی میں 65، مغلپورہ میں 55، چوک ناخدا اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 50، 50، جیل روڈ 37، اپر مال 35، سمن آباد میں 34، گلبرگ میں 31 اور جوہر ٹاؤن میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے