ملک بھر میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال ، الرٹ جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز) اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد ،حافظ آبادمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔