ملک بھر میں 17 ملٹری کورٹس کام کررہی ہیں، 102 ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں جاری ہے۔ فائل فوٹو
ملک بھر میں 17 ملٹری کورٹس کام کررہی ہیں، 102 ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں جاری ہے۔ فائل فوٹو

سانحہ9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی ، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ پاک فوج میں سانحہ 9مئی پر غم و غصہ ہے، جو کام دشمن  75سال میں نہ کر سکا چند مٹھی بھر شرپسندوں نے کر دکھایا۔

ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہسانحہ 9 مئی سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔

ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ سانحہ 9 مئی کی کئی ماہ سے منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی، سانحہ 9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔جھوٹے شرپسند بیانیے سے ملک کے اندر اور بیرون ملک لوگوں کی ذہن سازی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات سے شہدائے پاکستان کے خاندانوں کی دل آزاری ہوئی، شہدا کے ورثا سوال کررہے ہیں گھنائونے شرانگیز بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، شہدا کے ورثا سوال کررہے ہیں، گھنائونے عمل کی منصوبہ بندی کرنے والے قانون کے کٹہرے میں کب لائے جائیں گے۔