ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کا رد عمل

لاہور(امت نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس نے ملک کی دفاعی پالیسی کو واضح کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے دفاعی پالیسی واضح کردی، فوج نے خوداحتسابی کے عمل سے واضح کیا ملکی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں،ادارے میں جرنیل سے لے کر افسر تک پاکستان سے محبت ہی مشترکہ سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے،پاکستان سے محبت کی سوچ کے آگے سب کچھ قربان ہے ، انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لے اندورنی حملہ آوروں سے بھی اسی شدت سے نمٹا جائے،ہر محب وطن کی ریڈ ئن پاکستان ہے۔