نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر مذہبی امور کی منیٰ میں ملاقات

مکہ مکرمہ (اُمت نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔
سینیٹر طلحہ محمود اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔خانہ خدا میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ،حجاج کرام میدان عرفات میں جمع
وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں موجود ہوں، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔