سوات میں عید کے دوران 3لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

سوات (بیورورپورٹ)سوات میں بڑی عید پر سیاحوں کا سمندر اُمڈ آیا، کالام روڈ کی بحالی کے بعد سیاحوں نے وادی کالام، مالم جبہ،گبین جبہ،مرغزار،میاندم علی اور بحرین سمیت دیگر تفریحی مقامات کارخ کرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ سوات پولیس نے انتظامیہ سے مل کر اس بار بڑی عید پر سیاحوں کی سہولت کے لئے مختلف داخلی پوائنٹس پر سہولیات اور معلوماتی مراکز قائم کررکھے ہیں جہاں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہاجاتا ہے اور انہیں سوات کے حوالے مکمل تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ ان مراکز پر موجود پولیس اہلکار سیاحوں کو جوس اور پانی بھی پھیلاتے ہیں تاکہ مہمانی نوازی کے اقدارکو برقرارکھا جاسکے،انہوں نے بتایا کہ بہترین انتظامات کی بدولت اس عید پر ملک بھر سے عید کے تین دنوں میں 40ہزارکے قریب گاڑیاں سوات میں داخل ہوئیں اور 3لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا،انہوں نے بتایا کہ سوات پولیس نے عید کے دوران ہرقسم کے چالان پر بھی پابندی کی تاکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ ہو، انہوں نے کہاکہ عید کے دوران ٹریفک روڈ میپ بھی تیار کیا گیا تھا اور ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان خود ٹریفک کے نظام کی نگرانی کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ پولیس نے سیاحوں کی پر مقام پر مدد کی اور بہترین مہمان نوازی کی روایت کو برقرارکھا انہوں نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں دنیا بھر اور اندورن ملک سیاحوں کو خوش آمد یدکہتاہوں کہ وہ سوات آئے اور یہاں کے نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو۔