2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فائل فوٹو
2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فائل فوٹو

فرانس میں جلاؤ گھیراؤ،2 ہزار گاڑیاں نذرآتش

پیرس: فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، اب تک 2 ہزار گاڑیاں نذرآتش کر دی گئیں اور 700 سے زائد املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے خلاف احتجاج فرانس کے بڑے شہروں تک پھیل چکا ہے، عوامی مظاہروں کے 5 ویں روز مارسیلی میں پولیس کے ساتھ مظاہرین کی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مظاہرین نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

ملک بھر میں ہنگاموں کے سبب فرانسیسی صدر نے جرمنی کا دورہ ملتوی کر دیا، اب تک مظاہرین 700 سے زائد بینکوں، دکانوں سمیت سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار گاڑیوں کو جلا دیا گیا۔ جھڑپوں میں 200 سے زائد پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔