بالٹی مور: امریکا کے شہر بالٹی مور میں اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 28 بُری طرح زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین ڈے ایونٹ میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا.
امریکی میڈی اکے مطابق شہر کے جنوب میں لوگ بروکلین ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں جمع تھے کہ ایک شخص نے آ کر اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔
فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دوران 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔