پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ۔ فائل فوٹو
پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ۔ فائل فوٹو

بعد از حج آپریشن کا آغاز،900 سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا،900 سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے۔

حجاج کرام کی پہلی پرواز پی کے 760 کے ذریعے 329 حجاج لاہور پہنچے۔دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 جدہ سے سہ پہر 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔

لاہورایئر پورٹ پی آئی اے کے اسٹیشن مینجرعلی عباس شاہ اور حج مینجر میاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لیے  پہلی پروازوں کے ذریعے 900 سے زائد حجاج کی وطن واپس پہنچ گئے۔

پی آئی اے 268 پروازوں کے ذریعے سے 61،467 حجاج کو وطن واپس پہنچائے گا۔  بعد از حج پروازوں کے ذریعے تقریباً 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیویٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ سے وطن واپس لائے جائیں گے۔

پی آئی اے کی بعد از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور براہ راست پہنچے گیں۔ پہلے روز تمام پروازیں جدہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور پہنچ رہی ہیں۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔