چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو

190ملین پاؤنڈ و توشہ خانہ کیس،عمران خان کی ضمانت میں 13جولائی تک توسیع

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن  اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی ۔

احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آج نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلب کررکھا ہے، آج پہلی بار نیب نے دونوں کو ایک ہی دن طلب کیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو 4نوٹسز کیے، پہلے 3نوٹسز پر تو وہ پیش نہیں ہوئیں،آج کا پتہ نہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوتی ہیں کہ نہیں،خواجہ حارث نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے یہی کہا گیا کہ شوہر کے ساتھ پیش ہوں گی،ہم نے کبھی شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

احتساب عدالت  نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن  اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی ۔

عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت میں 10جولائی تک توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 10جولائی  تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین تحریک انصاف اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 10جولائی تک توسیع کردی گئی،اے ٹی سی کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کردی ۔