کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر نا بننے کے بعد حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا کا لاعلاج مرض لاحق ہوگیا ہے ۔ آصف زرداری نے ملک کو عمرانی فتنے سے آزاد کروایا۔ سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی کی مقبولیت میں اضافے نے حافظ نعیم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور میئر نا بننے کے بعد حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا کا لاعلاج مرض لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو میئر نا بننے کا زخم بہت گہرا ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک کو عمرانی فتنے سے آزاد کروایا۔ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے اور حافظ نعیم پی ٹی آئی کے پے رول پر ہیں ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پی پی پی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم کو مئیر بننا تھا تو انہیں سندھیوں سے نفرت نہیں کرنا تھی۔ اب وہ سندھیوں کی محبت میں مرے جارہے ہیں، لیکن حافظ نعیم کا یہ ڈرامہ بھی نہیں چلے گا۔