گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔فائل فوٹو
گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان اسمبلی میں پولیس کی بھاری نفری داخل

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی میں پولیس کے سینئر افسران سمیت بھاری نفری داخل ہو گئی اور اسمبلی  دفاتر میں موجود اسٹاف کو باہر نکال دیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلیے پولنگ  سہ پہر3 بجے ہوگی،انتخاب سے پہلے پولیس کی بھاری نفری اسمبلی میں داخل ہو گئی اورالیکشن کی کوریج کیلیے مدعو صحافیوں کو بھی زبردستی باہر نکال دیا۔

نئے وزیراعلیٰ کےلیے 4 امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔  تحریک انصاف نے راجا اعظم خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ نے بطور وزیراعلیٰ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی جانب سے انجینئر محمد انور خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، چوتھے امیدوار جے یو آئی  کی جانب سے رحمت خالق  نامزد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔