فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوئیڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاج

اسلام آباد: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سوئیڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

پاکستان میں تعینات سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے سویڈش ناظم الامور سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

قائمقام سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے سوئیڈش ناظم الامور کو طلب کیا۔ سوئیڈش ناظم الامور کو سوئیڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے جرمتی کے واقعات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہیں بتایا گیا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے فروغ اور اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہیں، آزادی اظہار راے کی آڑ میں ایسے توہین آمیز واقعات قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ عیدالاضحی کے پہلے دن سویڈن میں اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے ایک عراقی نژاد 37 سالہ سالوان مومیکا بدبخت نے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔