عالمی عدالت نے پاکستانی اعتراضات کی بنیاد پر مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا۔ فائل فوٹو
عالمی عدالت نے پاکستانی اعتراضات کی بنیاد پر مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا۔ فائل فوٹو

بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے خلاف پاکستان کی بڑی کامیابی

لاہور:عالمی ثالثی عدالت ہیگ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، بھارت کی پاکستانی دریاؤں پر آبی جارحیت ثابت ہو گئی۔

ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) کے انٹرنیشنل فورم نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔

بھارت نے پاکستانی پانی پر قبضے کے حق میں عالمی ثالثی عدالت میں جو مفروضے پیش کئے تھے وہ عالمی ثالثی عدالت نے مسترد کر دیے جبکہ پاکستان کے اعتراضات کو قبول کر لیا گیا ہے۔ پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے متنازع منصوبوں سے متعلق اعتراضات اٹھائے تھے۔

پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت میں پیش کردہ اپنے اعتراضات میں کہا تھاکہ کشن گنگا اور رتلے منصوبے 1961 ءکے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔عالمی عدالت نے پاکستانی اعتراضات کی بنیاد پر مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا۔

المی عدالت میں پاکستان کے اٹارنی جنرل پیش ہوئے جبکہ لیگل ٹیم میں زہیر وحید اور لینٰی اشتر شامل تھیں، بیرسٹر عرفان اسلم نے بھی دوران سماعت پاکستان کی نمائندگی کی۔