پولیس کو فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سے گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔ فائل فوٹو
پولیس کو فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سے گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔ فائل فوٹو

عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور (امت نیوز) استکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ماڈل ٹائون لاہورکی مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں جہانگیر ترین خان ، عون چوہدری ، ہمایوں اختر خان ، ہارون اختر خان سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے پہلے پی ایس ایل فرنچائز کے مالک عالمگیرترین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گولی عالمگیر ترین کے سر کے دائیں طرف کان کے اوپری حصے پرلگی اورکنپٹی سے داخل ہوکر گولی بائیں طرف سے نکل گئی،عالمگیر ترین کے جسم پر تشدد کےنشانات نہیں پائے گئے۔

رپورٹ کےمطابق پوسٹ مارٹم میں نشے کی ذیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم دماغ کے ٹشوز بری طرح سے متاثر ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین کی لاش علمدار نامی ملازم نے سب سے پہلے دیکھی، اورعلمدار نے ہی سب سے پہلے پولیس کو کال کی۔