قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی

اسلام آباد(اُمت نیوز)بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔
میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جبکہ دیگر ارکان وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی سفارشات منظوری کیلئے وزراعظم کو بھجوائی جائے گی بعدازاں قومی ٹیم شرکت کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں