سانحہ نو مئی، 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع

لاہور (اُمت نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں گیارہ ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔
نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔
عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔