اسلام آباد (امت نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے منحرفین کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے 17رہنمائوں کو پارٹی سے نکال دیا۔ علی زیدی ، عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت17 سے زائد افراد کو برطرف کرکے ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ۔ ذرائع کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں فواد چودھری، فیاض الحسن چوہان ، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، مراد راس ،پیر سید الحسن ، رانا نذیر احمد خان ،اجمل خان وزیر، دیوان عظمت سعید،چودھری علی اختر، ڈاکٹر حیدر علی، ملک جواد حسین، مہر ارشد کاٹھیا اور محمد عباس جعفری بھی شامل ہیں۔
چیئرمین کے حکم پر سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ان منحرفین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق عنقریب مزید منحرف رہنما ئوں کو پارٹی سے نکالے جانے کا امکان ہے، چیئرمین کیس ٹو کیس ناموں کا جائزہ لینے کے بعد مزید لوگوں کی برطرفی کا فیصلہ کرینگے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos