اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کبھی بھی اپنی ایک بات پر نہیں رہتا اب کہتے ہیں کہ9 مئی کا واقعہ حکومت نے کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے کہاکہ 9 مئی ایجنسیوں نے کروایا، پھر کہا ادارے نے کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی سے پہلے کہتے رہے ہیں میری گرفتاری ریڈ لائن ہو گی پھر عوام نکلیں گے،جن کی ذہن سازی کی گئی تھی وہ9 مئی کو نکلے عوام نہیں نکلے تھے،9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا ایک ہی شخص ہے وہ براہ راست ملوث ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خام خیالی تھی کہ لاکھوں عوام باہر نکلیں گے اور یہ قابض ہو جائیں گے لیکن 9 مئی کو عوام نہیں نکلے چند سو شرپسند تھے اوران شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے سزائیں ہوں گی۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ثبوت موجود ہیں کہ اس فتنے نے 9 مئی کی صوتحال کو پیدا کیاجو آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے گا۔
انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی دبئی ملاقات، شیڈولڈ میٹنگ نہیں تھی،دبئی میں ہوا ہی کچھ نہیں، معمول کی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ن لیگ کلیئر ہے کہ وقت پر اسمبلی تحلیل اور الیکشن ہونا چاہئے،ضروری نہیں کہ الیکشن 90دن بعد ہی ہوں60 دن بعد بھی ہو سکتے ہیں۔عدم اعتماد کامیابی کے وقت بھی ن لیگ کا موقف تھاکہ الیکشن میں جانا چاہئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos