کراچی (اُمت نیوز)این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت منعقدہ داخلہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق طالب علم این ای ڈی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ٹیسٹ کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں،جامعہ این ای یونیورسٹی نے سال2023 تا 24 کے پہلے مرحلے کے اینٹری ٹیسٹ کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ مجموعی طور پر پہلے مرحلے میں8775 ریجسٹریشن فارمز جمع کروائے گئے،پہلے مرحلے کے اینٹری ٹیسٹ میں4 شفٹوں میں اینٹری ٹیسٹ لیئے گئے3 روز پر مشتمل ٹیسٹ میں3200 امیدوارں نے ٹیسٹ دیئے ،ایک شفٹ میں مجموعی طور پر 800 امیدوار موجود تھے۔
آفیشل ویب سائٹ لنک جہاں سے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں
: https://www.neduet.edu.pk/admission
طلبا اپنے نتائج این ای ڈی یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں،نتائج کے سٹیٹسک دوسرے مرحلے کے نتائج کے ساتھ جاری کیئے جائے گے ۔ دوسرے مرحلے کے اینٹری ٹیسٹ 19 اگست سے21 اگست تک منعقد ہونگے ۔ خیال رہے کہ پہلے نتائج میں کامیابی حاصل نہ کرنے والے امیدوار بھی دوسرے مرحلے کے اینٹری ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔