فلائی دبئی عازمین حج  کا سامان دبئی چھوڑ آئی

کراچی : دوبئی کی نجی ائیر لائن "فلائی دوبئی” میں سفر کرنیوالے سینکڑوں عازمین حج اذیت و پریشانی کا شکار۔فلائٹ نمبر FZ۔898/FZ 331جوکہ مدینہ سے کنکٹیڈ دوبئی فلائٹ تھی اور اسے دوبئی سے صبح چار بجے 11/07/2023 کو کراچی پہنچنا تھا۔جب فلائٹ کراچی پہنچی تو سیکڑوں عازمین حج ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار ہوگئے جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ فلائی دبئی ائیرلائن انکا لیگیج کا سامان دوبئی چھوڑ آئی ہے۔

اس موقع پر مذکورہ ائیرلائن کا کوئی ذمہ دار عازمین کو صحیح صورتحال سے آگاہ کرنے آفس نہیں آیا۔جسکے بعد عازمین نے جناح ٹرمینل میں فلائی دبئی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت حج سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری حل کرکے واقعے کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔