جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فائل فوٹو
جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فائل فوٹو

الیکشن اصلاحات پر99 فیصد کام مکمل کرلیا، وزیرقانون

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا ہے۔

سردار ایاز صادق کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، ڈھاٸی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لاٸن شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اور بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، بلکہ جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک 2 معاملات پر پی ٹی آٸی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے، پی ٹی آٸی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا ہے۔