اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپریل2022میں عوام نےہمیں حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی تھی، یہ واحدمخلوط حکومت ہےجومختصرترین مدت کیلئےقائم ہوئی ،اور اب ہم اگست2023میں یہ ذمہ داری نگراں حکومت کےسپرد کردیں گے۔
قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نےسیاست نہیں ریاست کی حفاظت کی، ریاست بچانے کیلئےاپنی سیاست کی قربانی دی ،مشکلات کا سامنا کیا ، مخلوط حکومت نے ایک مثال اورسمت متعین کی، پاکستان کےمفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں، اورہم نے 4 سال کی بربادیوں کاملبہ صاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے وزیرخزانہ ، آرمی چیف کی کوششیں قابل تحسین ہیں،سفارتی سطح پروزیرخارجہ بلاول بھٹوکی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان کومشکلات سےنکالنےمیں محمدبن زاید ک اکردارقابل تحسین ہے،دوست ممالک کاتعاون کبھی فراموش نہیں کریں گے،چین،سعودی عرب اوریواےای کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے وزیرخزانہ ، آرمی چیف کی کوششیں قابل تحسین ہیں،سفارتی سطح پروزیرخارجہ بلاول بھٹوکی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان کومشکلات سےنکالنےمیں محمدبن زاید ک اکردارقابل تحسین ہے،دوست ممالک کاتعاون کبھی فراموش نہیں کریں گے،چین،سعودی عرب اوریواےای کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کاخطرہ اوران کی ناپاک خواہش مٹی میں مل چکے، وطن دشمن سازشوں کےباوجودہمت نہیں ہاری اورپروگرام بحال کیا،سابق حکمران معاہدہ ناکام بنانےکی سازشوں میں مصروف تھے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ہم معاہدےکی بحالی کی کوشش میں تھے ، جبکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام سےروگردانی کی ، سابق حکومت نےسخت شرائط پرآئی ایم ایف پروگرام کیا تھا ، معاشی بحالی کےراستےمیں سخت آئی ایم ایف پروگرام تھا ہم نے ووٹ بینک کی نہیں اسٹیٹ بینک میں اضافےکی فکرکی ، ریاست بچانےکیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت،صنعت،آئی ٹی،دیگرشعبوں میں بلاسود،رعایتی قرضے دیئے80 ارب سےنوجوانوں کیلئےپروگرام کا آغازکیا گیا، زرعی ٹیوب ویلزکوشمسی توانائی پرمنتقل کیاگیا،زراعت کیلئے2 ہزارارب روپےکا کسان پیکج دیاگیا ،1150 ارب روپےکاتاریخی ترقیاتی بجٹ دیا گیا، شہداء کے خاندانوں کوخصوصی وظائف فراہم کیےگئے،خواتین کوخودمختاربنانےکیلئےاقدامات کیےگئے،ذہین طلباءکولیپ ٹاپ اورتعلیمی وظائف دیئےگئے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری افراداورسرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہاہے، حکومت ، صوبے ، عسکری ادارےقومی ایجنڈا کامیاب کرائیں گے، آئی ٹی ، دفاعی پیداوارمیں بھی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہورہی ہیں ، زراعت، صنعت، معدنیات، توانائی میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہورہی ہیں ، فچ کی جانب سےپاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اس کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحالی کا ایک جامع قومی پلان تیارکرلیا ، پاکستانی روپےکی قدرمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل تشکیل دے گئی ، کونسل نے اپنا کام زوروشورسے شروع کردیا ، عالمی فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی7 درجےبہتری ہوئی،یواین سےپاکستان میں انسانی حقوق کی بہتری کی گواہی آچکی ،اب وقت آگیا ہے ہمیں اپنےپیروں پرکھڑاہونا ہوگا، کھویامقام حاصل کرناہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف 2013 سے 2018 تک ملک کوترقی کی شاہراہ پرلائےتھے،اسی طرح دوبارہ ملک کوترقی کی شاہراہ پرلائیں گے ، پوری قوم یکسوہے قرض کی زندگی نامنظورہے،عزیزہم وطنو! آئیں نفرتیں مٹائیں،محبتیں تقسیم کریں،ایک قوم ہوجائیں،دعاہے9مئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں دوبارہ نہ آئے۔