وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو
وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو

بجلی پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6بجے شام سے 10بجے سے دو گھنٹے بڑھا دیے ہیں۔

شام چھ کی بجائے 5بجے سے پیک آور شروع ہونگے اور رات دس بجے کی بجائے رات 11بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گا۔

بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34کی بجائے اب 50روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کرےگا۔

ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آئوٹ آف پیک آورز 33روپے تین پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگے۔

کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلیے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔