بلوچستان، مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئْٹہ : بلوچستان میں دو مختلف حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سریاب کے علاقے میں بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے بعد پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش کو کنویں سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ، متوفی ڈیڑھ سالہ بچے کی شناخت سعد خان کے نام سے ہوئی ہے ۔؎

ادھر زیارت کے علاقے سخوبی ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد ڈیم سے نوجوان کی لاش کو باہر نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے کا تعلق کوئٹہ ہزارہ ٹاون سے ہے ، متوفی کی شناخت 21 سالہ ذبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش کو نکال کر کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔