مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں ، فائل فوٹو
مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں ، فائل فوٹو

سائبر حملوں سے بچاو: کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس رولز منظور

کراچی:  وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہےکہ حکومت نے سائبر سیکورٹی حملوں سے بچاو اور فوری رسپانس کیلئے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز کی منظوری دیدی، رولز کیلئے اسٹیک ہولڈرز، متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی۔رولز کے تحت آپریشنل سہولیات و ٹیکنیکل رسپانس فراہم کیا جاسکے گا، قومی و صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، کونسل کا قیام بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں اداروں کے سائبر سیکورٹی حملوں سے متعلق مطلوبہ اقدامات، سہولیات اور رسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی۔