اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کبھی یو سی نہیں چلائی اس کے سپرد ملک کردیا گیا، اور اس نے تجربے کرتے کرتے ملک کی تباہی کردی، ترقی کرتے پاکستان کو اناڑی کے سپرد کردیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے حکومت کیوں قبول کی، اگرمعیشت کو اس حال پر چھوڑ دیتے تو عوام کا مستقبل بھی دم توڑ دیتا، ہم نے معیشت کےعلاج کےلیے کڑوی دوائی کھائی، وہ معیشت جسے پی ٹی آئی چیئرمین آئی سی یو میں پھینک دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت آج اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، آج دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ مرغی اور نہ انڈہ دیا، اس نے صرف خواب دکھایا اور چلا گیا۔