کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کب تحلیل ہوگی اسکا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کریںگے،اسمبلی اپنی مدت پورے کریگی،توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،پورے ملک میں پیپلزپارٹی ہی سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت ہے جو آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔
پیرکو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایم کیو ایم کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے،چیئرمین پی ٹی آئی کا نفرت تقسیم انتشارکا لگایا ہوا پودا جب ختم ہونے لگا تو دشمن ملک اسکو بچانے کیلئے سامنے آگئے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت روزگاربڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،پاکستان کو اشد ضرورت ہے کہ انڈسٹریزلگیں،دھابیجی اکنامک زون اسی مقصد سے شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت جسکی بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں،ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،پاکستان کو معیشت کے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،اندرونی اوربیرونی سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہوگی،ہمیں ملک کی ترقی کیلئے طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی۔