اسلام آباد :وزیراعظم نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصلات کے مطابق اسلام آباد میں ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 2015 سے 2018 تک سی پیک پر سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی اور سڑکوں کے منصوبے بنائے گئے، 2018 کے بعد سی پیک منصوبوں کو منجمد کردیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک ترقی کرے گا، یہ منصوبہ کئی سال پہلے مکمل ہونا تھا، سی پیک میں نوازشریف کی بڑی کاوش ہے، 2015 تک اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک 5 سال تعطل کا شکار رہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تبائی ہوئی، سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمین زیرآب آئی، ہمیں لاکھوں ٹن گندم باہر منگوانا پڑی۔