اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو شہبازشریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی کی تحلیل ، نگران حکومتوں کےقیام اورآئندہ عام انتخابات کےحوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاوس آمد
وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں راہنماوں کا استقبال کیا
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور… pic.twitter.com/RkUhhReG76
— PPP (@MediaCellPPP) July 18, 2023
ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈاراورایازصادق بھی موجود تھے،ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پربریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ،جس کیلئے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، اوراس اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ طے کئے جانے کاامکان ہے۔