راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) منگل کو رات گئے راولپنڈی میں خونریزی کی تین وارداتیں ، چار افراد قتل ، دو زخمی ہو گئے ، تفصیلات کےمطابق تھانہ کلرسیداں کی حدود میں قتل کے دو واقعات ہوئے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کے دونوں واقعات غیرت کے نام پر ہوئے، مقتولہ ثوبیہ نے چند روز قبل یاسر سے طلاق لی تھی مقتولہ ثوبیہ کو اسکے بھائی عثمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ دوسرے واقعہ میں ثوبیہ کے سابقہ شوہر یاسر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار سے رخسانہ اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل جبکہ شوہر شبیر کو زخمی کیا، یاسر کو شک تھا کہ اسکی سابقہ اہلیہ ثوبیہ کے مقتولہ رخسانہ کے بیٹے ادریس سے مراسم تھے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے روانہ کی گئی ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے ہہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دونوں واقعات کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور تھانہ دھمیال کی ہی حدود میں گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والا ملزم اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔