عمران خان نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قراردیے جانے کیخلاف اپیل دائرکردی

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کے سیشن کورٹ میں سول جج قدت اللہ نے گزشتہ روزمحفوظ شدہ فیصلہ سُناتے ہوئے اس کیس کو قابل سماعت قراردیا تھا۔
عدالت نے کیس قابل سماعت قراردینے کے علاوہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 20 جولائی کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
گزشتہ روز غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنی دائر کردہ درخواست پردلائل دیے تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف دوران عدت نکاح کا مقدمہ چند روز پہلے دوبارہ کھل گیا تھا جب 13 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کی تھی۔
فاضل عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سول جج نصر مِن اللہ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے سول کورٹ کو دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔
سول جج نصرمِن اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دوران عدت نکاح کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔