خیبر: باڑہ بازار میں دھماکا اور فائرنگ، 8 افراد زخمی

پشاور (اُمت نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے، دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔


خیبر پولیس کا کہنا ہے کہ باڑہ بازارمیں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ، دھماکے اور فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، زخمیوں کو ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر پتا نہیں چلا ہے تاہم علاقے میں بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا ہے۔