گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر12 جولائی کو شکریال کے رہائشی حمزہ نے درج کرائی ۔ فائل فوٹو
گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر12 جولائی کو شکریال کے رہائشی حمزہ نے درج کرائی ۔ فائل فوٹو

خیبر، باڑہ بازار میں تھانے پر خود کش حملہ ،4 پولیس اہلکار شہید، 8 افراد زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں ایک ایچ ایم سی،3  زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جبکہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نور بہادر اور طیب شامل ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہی۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے کہا کہ دھماکا دو خودکش حملہ آوروں نے کیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپائونڈ میں داخلے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔

آئی جی نے بتایا کہ حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضا کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔