اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کافیصلہ کیا ہے اور خواجہ حارث کو چیئرمین پی ٹی آئی کا پلیڈر مقرر کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے خواجہ حارث کو چیئرمین پی ٹی آئی کا پلیڈر مقرر کردیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی ۔
عدالت نے کہاکہ ملزم صرف ایک بارعدالت میں پیش ہوئے ہیں،عدالت میں دوسرے کیسز بھی زیرسماعت ہیں، عدالت نے کہاکہ خواجہ حارث کو پلیڈر مقرر کررہا ہوں،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کہ آپ اپنے گواہ کا بیان ریکارڈ کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منطور کررہا ہوں۔
خواجہ حارث نے کہا آپ ہمارا اعتراض لکھ لیں، یہ ممکن نہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک نے بطور گواہ بیان قلبند کراتے ہوئے کہاکہ 2022سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تعینات ہوں، الیکشن کمیشن نے 7نومبر 2022کو بذریعہ خط کمپلینٹ دائر کرنے کااختیار دیا،عدالت نے دوسرے گواہ کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی،7نومبر 2022کا الیکشن کمشن کا اتھارٹی لیٹر ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف میں نے کمپلینٹ دائر کی، خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ لیڈنگ سوالات پوچھے جا رہے ہیں،عدالت نے وکیل الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ آپ انہیں خود بیان ریکارڈ کروانے دیں،آپ کسی سے مدد نہ لیں، کسی کے دبائو میں آکر بیان نہ دیں۔