باجوڑ(نمائندہ امت ) باجوڑ ،میں قبائلی رہنما 2ساتھیوں سمیت دیگر واقعات میں 5افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے۔ بتایاگیاہے کہ باجوڑ کے تحصیل لوی ماموند علاقہ ملنگی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق اور راہگیر بچی زخمی ہوگئی ،جاں بحق ہونیوالوں میں علاقہ کے قبائلی رہنماء ملک حاجی نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او باجوڑ نذیر خان کے مطابق جمعرات کی شام تحصیل ماموند علاقہ ملنگی میں مسلح افراد نے عنایت کلی سے گبری جانیوالی ملک نجیب اللہ آف گبری ماموند کے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک نجیب اللہ، باچا خان اور رحمن اللہ جاں بحق جبکہ راہگیر بچی زخمی ہوگئی ،ڈی پی او باجوڑ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ قصوربازید پور کے رہائشی محمد ساجداپنے بھائی خالد اورسمیع اﷲ کے ساتھ کار پر کچہری عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان سجاد عرف سجادی اوروریام عرف جامی نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں میرا بھائی خالد کو سر پر فائر لگے اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ہم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
دوسرے واقعہ میں تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں پرانی رنجش پر دو ملزمان نے فائرنگ کرکے رانا منیر ولد عبدالحق کو قتل کردیا ہے۔ چونیاں کا رہائشی ڈاکٹر عامر اپنے نجی کلینک سے واپس جا رہاتھا کہ رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے روک کر سر میں ایک ہی فائز مارا اور قتل کردیا تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شاہد اکھٹے کئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ہے۔ سیالکو ٹ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جودھالہ میں اراضی کے تنازع پر اظہر امین عرف راشد امین عرف گوگا نے کسی کے بے درپے وار کرکے اپنے حقیقی بھائی محمد مشتاق کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود ظفر کالونی میں بیوی نے اپنے خاوند کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔