معاشی منصوبوں پرعملدرآمد سے ملک کوخوشحال بنائیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے معاشی منصوبوں پرعملدرآمد سے ملک کوخوشحال بنائیں گے،آئی ٹی برآمدات کو20ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں،معاشی بحالی کے منصوبوں کوتمام اسٹیک ہولڈرزکی حمایت حاصل ہے۔قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمیناراورآئی ٹی منصوبوں کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان کی 60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے،ہمارے نوجوان مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں،ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہمارے نوجوان ذہین ،محنتی اورباہمت ہیں،سہولتوں اور وسائل کی کمی کے باوجودنوجوان بہترکام کررہے ہیں،نوجوانوں کوآئی ٹی کے شعبے میں تمام وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔یوکرین تنازع کاعالمی سطح پر گہرااثرپڑا ہے،ہمارے ہمسایہ ممالک نے آئی ٹی سیکٹرمیں ایکسپورٹ کوبڑھایا،برآمدات اورسرمایہ کاری میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،حکمت عملی کے تحت روزگارکے مواقع اورپیداواری صلاحیت میں اضافہ ترجیح ہے،آئندہ چند ماہ میں بہت سےمنصوبے قومی دھارے میں شامل ہوں گے،سرمایہ کاروں کوون ونڈوطریقے سے تمام سہولیات فراہم کرینگے۔تقریب میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے بھی شرکت کی۔