ایران سے اسمگل کی گئی ناقص ایل پی جی بھی حادثات کی وجہ بن رہی ہے، فائل فوٹو
ایران سے اسمگل کی گئی ناقص ایل پی جی بھی حادثات کی وجہ بن رہی ہے، فائل فوٹو

پیٹرولیم ڈیلرز کے بعد ایل پی جی انڈسٹری کا بھی ہڑتال کا اعلان

کراچی:  ایل پی جی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت نہ کرنے کیخلاف ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے، بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے۔