چترال (اُمت نیوز)چترال میں شدید سیلاب کے نتیجے میں درجنوں مکانات بہہ گئے، سڑکیں اور رابطہ پل ٹوٹ گئے ، جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
دنین اور کوغوزی گاؤں میں زبردست سیلاب کی وجہ سے 8 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ کوغوزی میں 4 دکانیں، موٹر سائیکلیں اور کئی مویشی خانے ریلے میں بہہ گئے۔ کوغوزی کے مقام پر پل بہہ جانے سے ہر قسم کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
دریا چترال کے بہاؤ میں اضافے کے بعد گاؤں ایون لوئر چترال میں متعدد مکانات زیر آب آگئے#FloodsInPakistan #Chitral pic.twitter.com/kcFyeS6wom
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) July 22, 2023
چترال میں کاری کے مقام پر واقع پل تباہ ہوکر دریا میں گر گیا۔ شدید سیلاب شاہی قلعہ چترال کے 4 قدیم چنار کے دیو ہیکل درخت بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب سے شاہی قلعہ چترال کو بھی نقصان پہنچنے کا خد شہ ہے۔
Early morning floods have caused havoc on broken infrastructure of Chitral. Flash floods have swept away Kari Bridge as well as a stretch of Chitral-Booni Road at Nirdeth Gol near Chitral Town. River Chitral in high flood. #climatechange pic.twitter.com/fQV1OUKzIh
— Manzoor Ali (@Manzoor) July 22, 2023
سیلاب سے دریائے چترال کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور ایون قصبے کا وسیع علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمینیں، باغات اور کھڑی فصلیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ نہری نظام اور سڑکوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں نقصانات کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔