بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ تو پاکستان پہنچی ہوئی ہے ۔ فائل فوٹو
بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ تو پاکستان پہنچی ہوئی ہے ۔ فائل فوٹو

محبت کا شاخسانہ، دیر آنے والے بھارتی لڑکی کے بارے میں دلچسپ حقائق

نئی دہلی: بھارت سے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے والی بھارتی شادہ شدہ خاتون کے شوہر کا بیان بھی سامنے آ گیاہے

راجستھان پولیس نے معاملے کی انکوائری کیلیے 34 سالہ انجو کے گھر کا دورہ کیا جہاں ان کے شوہر اروند نے پولیس کو بتایا کہ انجو جمعرات کے روز گھر سے یہ کہہ کر نکلی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ تو پاکستان پہنچی ہوئی ہے ۔اس نے گھر یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست سے ملنے جارہی ہے ۔

شوہر نے بتایا کہ میری اس سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تھی اور اب معلوم ہوا کہ وہ لاہور پہنچی ہوئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی 2007 میں ہوئی اور ہم تب سے ایک ساتھ ہیں۔انجو اور اس کے شوہر بھیوادی میں ایک فرم نوکری کرتے ہیں ، ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹا ہے ۔

اروند نے بتایا کہ انجو نے اپنی بہن سے بات کی اور بتایا کہ وہ لاہور میں ہے ۔شوہرنے کہا کہ میں اس سے بات کروں گا اور وہ جلدہی واپس آ جائے گی ۔اس نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا تھا اور وہ بیرون ملک نوکری تلاش کرنا چاہتی تھی ،مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ فیس بک پر کسی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔