کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق ریفرنس میں نامزد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 9 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔
گزشتہ سماعت پر جسٹس مبین لاکھو نے درخواست کی سماعت سے معذوری ظاہر کی تھی پیر کو جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی اس موقع پرجعفر رضا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی ایک سال 8 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں اتنی مدت جیل میں گزارنے پر ملزم ضمانت کا مستحق ہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے آغا سراج درانی کی سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد کردی تھی۔