باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا، فائل فوٹو
باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا، فائل فوٹو

سوات: شادی ہال کی دیوار گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے،2 جاں بحق

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں شادی ہال کی دیوارگرنے سے راہ چلتے 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی کبل حبیب شاہ کے مطابق گزشتہ رات شدید آندھی کے بعد بلنہ شادی ہال ہزارہ کی 200 فٹ کے قریب بلاک سے بنی دیوارمکمل طورپرگرگئی جا کے نتیجے میں راہ چلتے 6 افراد ملبے تلے آگئے، جس کے نتیجے میں دو افراد اکتالیس سالہ محمد رحمان ولد امیرحیدراور تیرہ سالہ لڑکاوقاص ولدحسین علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

چار افراد مسماۃ بخت چمن زوجہ ہادی خان،چودہ سالہ امداداللہ ولدمحمد رحمان،فواد ولدسید رحمان اور اخترعلی ولدفضل اکبر شدیدزخمی ہوگئے ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امداد کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا،بعدازاں شدید زخمیوں کو سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق شادی ہال کی دیوار بغیر پیلر کی بن تھی جو ہوا کا تیز دباؤبرداشت نہ کرسکی ۔