پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی تنظیم نو کی منظوری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں ایئرلائن کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا،ذرائع کے مطابق تنظیم نو منصوبے میں پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائیگا،جس میں قرضے، نان کورشعبہ جات اور غیرضروری ملازمین کو پہلے حصے میں رکھا جائیگا،دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کورشعبہ جات رکھے جائیں گے.

پی آئی اے کے دوسرے حصے میں ملازمین کی تعداد کم رکھی جائیگی،تنظیم نو کے تحت پی آئی اے کے پہلے حصے کو بتدریج ختم کردیا جائیگا،پی آئی اے کے طیاروں میں انفلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پربھی بورڈ کو بریفنگ دی گئی،ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بین الاقوامی معیارکے تحت ہوگا،اجلاس کے دوران پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا،مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ ہوسکی۔