فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی 7.5روپے یونٹ مہنگی، اوگرا نے منظوری دیدی

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے بری خبر۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپر ا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی اور مہنگی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ حکومت کو بھیج دیا جبکہ لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا جبکہ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16 روپے 48 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 4 روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہوگا،اسی طرح 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 50 پیسے اضافے سے 32 روپے 03 پیسے ہوگا،ماہانہ 404 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 36 روپے 66 پیسے ہوگا۔ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 7 روپے 50 پیسے اضافے سے فی یونٹ کی قیمت 37 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔

نیپرا فیصلے پرعمل درآمد وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا جبکہ نوٹیفکیشن جاری ہونےکی صورت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےکیاجائے گا۔