لاہور: اسپیشل کورٹ نےمنی لانڈرنگ کیس میں پرو یز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات، ہوم سیکریٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے تینوں افسران کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویزالٰہی کو عدالت کے رو برو پیش نہ کیا۔
عدالت نے آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات، ہوم سیکریٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پرویز الٰہی کو بغیر اجازت راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3افسران کوجرمانہ بھی کردیا،عدالت نے تینوں افسران کو 50،50ہزار روپے جرمانہ کر دیا،عدالت نے تینوں افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیااور کارروائی 5اگست تک ملتوی کردی ۔