ایبٹ آباد (اُمت نیوز)ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت کئی کالونیوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نیورو سرجری وارڈ میں پانی داخل ہونے کے بعد مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آیبٹ آباد میں جب بھی بارشیں گھنٹے تک ہوتیں ہیں تو وارڈز کی یہ حالت بن جاتی ہے کہ مریضوں کیلئے لیٹنے اور بیٹھنے کی جگہ تک میسر نہیں ہوتیں۔ ہم نے بار بار ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کو اس خالت سے آگاہ کیا ہے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہو سکا ہے۔
آیبٹ آباد میں جب بھی بارشیں گھنٹے تک ہوتیں ہیں تو وہاں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وارڈز کی یہ خالت بن جاتی ہے کہ مریضوں کیلئے لیٹنے اور بیٹھنے کی جگہ تک میسر نہیں ہوتیں اور ہم نے بار بار ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کو اس خالت سے آگاہ کیا ہے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہواہے۔ pic.twitter.com/uHugzHsgLC
— Dr.Hafeez Orakzai (@Cardio_Hafeez) July 26, 2023
ریسیکو 1122 کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس، بلال ٹاؤن، حسن ٹاؤن اور مانسہرہ روڈ، جھنگی، جب پل اور پی ایم اے روڈ میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے۔ کاکول روڈ کے رہائشی عبدالمالک کا کہنا ہے کہ ’ہمارے گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔ گھر کا سارا سامان تباہ ہوچکا ہے۔ میں اپنے بچوں کو لے کر چھت پر چلا گیا ہوں کہ بچے محفوظ رہیں۔‘ منڈیاں ایبٹ آباد کے رہائشی محمد احمد کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کی پوری گاڑیاں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔
پانی میں پھنسنے والی درجن سے زائد گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پندرہ سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ مانسہرہ روڈ پر پانی زیادہ ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ملک بھر میں 150 افراد جاں بحق اور 233 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کُل 468 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔