فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویز الٰہی کےکیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں؟جسٹس فاروق حیدر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے  پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہورہائیکورٹ میں چویدری پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پرویزالٰہی کی نظربندی کو ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نےہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ، ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،عدالت نے درخواست ہائیکورٹ آفس برانچ کو واپس بھجوادی۔

جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ پرویزالٰہی کا وکیل رہا چکا ہوں، ان کےکیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں۔