مردان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد 80 روز بعد مردان جیل سے رہا ہوگئے، سیشن کورٹ نے آج علی محمد خان کی رہاٸی کا آرڈر جاری کیا۔
علی محمد خان مرادن جیل سے رہاٸی کے بعد گھر چلے گٸے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos