آج اور کل محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کی سفارش پر وزارت داخلہ نے آج اور کل  محرم الحرام کے دوران وفاقی دارلحکومت میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دیدی ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں میں رکھنے کے لئے وزارت داخلہ نے 9ویں اور 10 ویں محرم الحرام کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروسز بند رکھنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔

پی ٹی اے حکام اس فیصلے پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروسز جلوس اور مجالس کے علاقوں میں بند رہیں گی ۔

9محرم کوجی 6اور جی 7میں دن ایک بجےسےرات10 بجےتک سروس معطل رہےگی، شام6بجے سےصبح 6بجے تک سیکٹر آئی 10 اور ملحقہ سیکٹر میں سروس بند رہےگی۔

11محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2 بجے سے شام 7 بجے تک سروس معطل رہےگی، 11محرم کوبری امام نور پور شاہ میں دن 12سےشام7 بجے تک سروس معطل رہےگی۔

اس کے علاوہ اسلام آبادمیں دو روز کیلئےڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔