پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد (اُمتنیوز) مون سون بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے، سپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح نارمل کرنا ہے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ سپل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجائے گئے، سپل ویز کھولنے پر تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کیا گیا۔